تشریح:
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ کی ایک پیش گوئی کا ذکر ہے جیسا کہ قبل ازیں احادیث کے فوائد میں اس کی وضاحت ہو چکی ہےیہ پیش گوئی دو قوموں سے متعلق ہے۔ ان میں ایک ترک ہیں۔ اس کی تفصیل حدیث 2927۔کے تحت بیان ہو چکی ہے۔ امام بخاری ؒ نے کتاب الجہاد میں اس حدیث پر’’ ترکوں سے لڑائی ‘‘ کا عنوان قائم کیا ہے۔ واللہ المستعان۔