تشریح:
1۔عقبہ بن ابی معیط جنگ بدر میں قتل ہوا۔2۔اس حدیث سے بھی حضرت ابوبکر ؓ کی عظیم منقبت ثابت ہوتی ہے کیونکہ انھوں نے انتہائی مشکل وقت میں رسول اللہ ﷺ کی مدد زبان اور ہاتھ دونوں سے کی جبکہ کفار کا بہت غلبہ تھا۔حضرت ابوبکر ؓ تریسٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔مدت خلافت دوسال تین ماہ اور چند دن تھی۔انھوں نے سردی کے دنوں میں غسل کیا تو بیمار ہوگئے۔پندرہ دن تک بخار رہا اور اللہ کو پیارے ہوگئے۔انھوں نے 22 جمادی الاخری 1 ہجری بمطابق 23اگست 634ء کو وفات پائی۔ رضي اللہ تعالیٰ عنه۔