تشریح:
رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت ،ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین اور دوسرے تمام قرابت داروں سے محبت رکھنا،جن میں سیدہ فاطمہ ؓ ،سیدنا علی ؓ اوران کی اولاد رضوان اللہ عنھم اجمعین بھی شامل ہے۔رسول اللہ ﷺ کی محبت وتعظیم اور حقوق شناسی کے لحاظ سے اہل ایمان کے لیے ضروری ہے اور ان سے درجہ درجہ محبت رکھنا حقیقت میں رسول اللہ ﷺ سے محبت ہی کا تقاضا ہے۔ایسی محبت کا تقاضا تمام اہل اسلام سے ہے جیسا کہ مذکورہ بالاحضرت ابوبکر ؓ کے فرمان سے ثابت ہوتا ہے۔