تشریح:
1۔حضرت زبیر ؓ کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوش ہوکر فرمایا:’’میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں۔‘‘ غزو ہ اُحد کے موقع پر یہی اعزاز حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کو حاصل ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ماں باپ جمع کرکے ان کے متعلق فرمایا:’’میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔‘‘ جیسا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کے مناقب میں بیان ہوگا۔ (صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبي صلی اللہ علیه وسلم۔ حدیث:3725) 2۔غزوہ خندق کے موقع پر حضرت ابن زبیر ؓ کی عمر زیادہ سے زیادہ تین سال اور چند ماہ تھی۔ اس عمر میں واقعات کو یاد رکھنا حافظہ قوی ہونے کی عجیب وغریب مثال ہے۔(فتح الباري:104/7)