تشریح:
1۔جنگ اُحد کا واقعہ کہ جب مسلمان بھگدڑ میں مبتلا ہوئے تو اس وقت صرف حضرت طلحہ ؓ اور حضرت سعد ؓ کے علاوہ اور کوئی بھی آپ کے ہم رکاب نہ تھا۔ انھوں نے اپنی جان پر کھیل کر رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کی۔
2۔اس حدیث میں حضرت طلحہ ؓ کی منقبت کا بیان ہے کہ آپ کس قدر بہادر اور جفاکش تھے۔ اس کی تفصیل آئندہ حدیث میں بیان ہوئی ہے۔ایک روایت میں ہے کہ کسی نے حضرت عثمان ؓ سے پوچھا :آپ کو اس واقعے کا علم کیسے ہوا؟ توانھوں نے بتایا کہ ان حضرات نے مجھے خود اس سے آگاہ کیا تھا۔ (فتح الباري:105/7)