تشریح:
اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس مجلس میں حضرت سعد بن وقاص ؓ مسلمان ہوئے اس میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ صرف تین شخص مسلمان تھے ایک ابو بکر ؓ ، دوسرے حضرت بلال ؓ اور تیسرے حضرت سعد بن وقاص ؓ اس سے انھوں نے یہی خیال کیا کہ ان کے علاوہ اور کوئی مسلمان نہیں ہے۔بعض نے کہا ہے جس دن وہ مسلمان ہوئے اس دن اور کوئی مسلمان نہیں ہوا تھا۔ حافظ ابن حجر ؒ نے ابن منذہ کے حوالے سے اس طرح حدیث کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ اس صورت میں کوئی اشکال نہیں رہتا کیونکہ جس دن انھوں نے اسلام قبول کیا ممکن ہے کہ اس دن اور کوئی مسلمان نہ ہوا ہو۔(فتح الباري:107/7)