تشریح:
1۔ اللہ تعالیٰ کا دربار عجیب استغناء کا شاہکار ہے۔ انسان کتنا ہی بلند مرتبہ ہو لیکن اللہ کی بے پروائی اور کبریائی سے بے خوف نہیں ہو سکتا ۔ قرآن کریم میں ہے۔ ’’آپ کہہ دیجیے !میں کوئی نرالا رسول اللہ ﷺ نہیں ہوں اور میں یہ نہیں جانتا کہ مجھ سے کیا سلوک کیا جائے گا اور تم سے کیا برتاؤ کیا جائے گا۔‘‘ (الأحقاف:46۔9) حدیث میں اسی امر کو بیان کیا گیا ہے۔ 3۔اس حدیث کے آخر میں ہے کہ عثمان بن مظعون ؓ کا نیک عمل ایک جاری چشمے کی صورت میں ظاہر ہوا۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ اعمال صالحہ خوبصورت آدمی کی شکل میں ظاہر ہوتےہیں اور برے اعمال ایک بد صورت آدمی کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ (مسند أحمد:288/4) ہر دو احادیث برحق ہیں اور ان میں نیکو کار اور بدکردار لوگوں کے مراتب اعمال کے مطابق کیفیات بیان کی گئی ہیں۔ اصل حقیقت تو قیامت کے دن کھل کر سامنے آئے گی۔ اللہ نے اور اس کے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں جو بتایا ہے اس پر ایمان لانا چاہیے۔ اور بس۔