تشریح:
1۔ حضرت ابو البابہ بشیر بن عبدالمنذر بدری صحابی ہیں۔ یہ کسی وجہ سے بدر کی لڑائی میں براہ راست شریک نہیں ہو سکے تھے البتہ رسول اللہﷺ نے انھیں مال غنیمت اور اس کے اجرو ثواب میں شریک قراردیا تھا۔ (فتح الباري:400/7)
2۔عام طور پر سفیداور پتلے سانپ گھروں میں بر آمد ہوتے ہیں اور جن ان کی شکل و صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ اس لیے رسول اللہﷺ نے انھیں مارنے سے منع فرمایا: (سنن أبي داود، الأدب، حدیث:5256)
3۔بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تین دن تک انھیں وارننگ دی جائے اگر نہ جائیں تو انھیں مارنے کی اجازت ہے۔ واللہ اعلم۔