تشریح:
1۔ اس حدیث سے یہ ثابت کرنا ہے کہ حضرت عویم بن ساعد اور معن بن عدی ؓ بدری صحابہ سے ہیں۔ یہ دونوں بیعت عقبہ میں شریک تھے۔ اس کے بعد انھوں نے غزوہ بدر احد اور خندق میں شرکت کی۔ حضرت معن بن عد ؓ حضرت ابو بکر ؓ کے دور خلافت میں جنگ یمامہ کے وقت شہید ہوئے تھے۔
2۔اس حدیث میں خلافت ابو بکر ؓ کا بیان ہے جو آئندہ تفصیل سے بیان ہو گا۔ (صحیح البخاري، الحدود، حدیث:6830)
3۔ یہ حدیث "حدیث سقیفہ" کے نام سے مشہور ہے۔