تشریح:
1۔ حضرت حرام بن ملحان ؓ کا آخری اقدام ان کی کمال شجاعت اور دربار الٰہی میں حاضری کی فرحت و خوشی پر دلالت کرتا ہے، انھیں اس بات کا علم تھا کہ شہید کا خون نہیں ہےبلکہ قیامت کے دن اس سے کستوری اور عنبر کی مہک اٹھے گی۔ یہی وجہ ہے کہ شہداء کو غسل نہیں دیا جاتا بلکہ انھیں خون آلود جسم ہی سے دفن کردیا جاتا ہے۔
2۔اس حدیث میں شہید کو غسل نہ دینے کی حکمت کی طرف اشارہ ہے۔ واللہ اعلم۔