تشریح:
امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو انتہائی اختصار سے بیان کیا ہے جبکہ قبل ازیں مفصل طور پر بیان ہوچکی ہےکہ رسول اللہ ﷺ کو حدیبیہ جاتے ہوئے بتایا گیا کہ مقام غیقہ میں دشمن حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے چند ایک صحابہ کرام ؓ کو اس طرف بھیجا، جن میں حضرت ابوقتادہ ؓ بھی تھے، انھوں نے ابھی احرام نہیں باندھا تھا، راستے میں انھوں نے ایک جنگلی گدھا شکار کیا اور اس کا کچھ حصہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے اسے قبول فرمایا اور دیگرمحرم صحابہ ؓ کو بھی دکھانے کا حکم دیا۔ (صحیح البخاري، جزاء الصید، حدیث:1822)