تشریح:
1۔حضرت جعفر طیار ؓ اسلام کے ان بہادروں میں سے ہیں جن پر امت مسلمہ ہمیشہ نازاں رہے گی۔ پشت پر کسی زخم کا نہ ہونا اس امر کی علامت ہے کہ وہ آخر وقت تک دشمن کے سامنے سینہ سپررہے بھاگ کر پیٹھ دکھانے کا خیال تک بھی نہیں آیا۔ 2۔آئندہ روایت میں نوے زخموں کا ذکر ہے ان میں کوئی مخالفت اور تضاد نہیں ہے۔ کیونکہ پچاس زخم جسم کے اگلے حصے پر تھے اور نوے زخم تمام جسم پر ہوں گے یا پچاس زخم نیزوں اور تلواروں کے ہوں گے اور نوے زخم تیروں وغیرہ کے ہوں گے، اس کے علاوہ ایک عدد کی تخصیص زائد کی نفی پر دلالت نہیں کرتی۔ واللہ اعلم (فتح الباري:641/7)