تشریح:
1۔ سود کے متعلق آیات نازل ہونے کے چند ہی دن بعد رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع ادا کیا اور حرمت سود کے حکم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنے خطبہ حجۃ الوداع میں اعلان فرمایا: "جاہلیت کے تمام سود باطل قرار دیےجاتے ہیں سب سے پہلے میں اپنے خاندان کا سود یعنی عباس بن عبدالمطلب کا سود باطل کرتا ہوں۔'' (صحیح مسلم، حدیث:2950۔(1218))
2۔ واضح رہے کہ ان آیات کے نازل ہونے کے چار ماہ بعد رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی ۔۔۔ ﷺ