تشریح:
بلا شبہ سود کی حرمت کے متعلق آیات کا نزول رسول اللہ ﷺ کی زندگی گے آخری دور میں ہوا، چنانچہ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں: آیات ربا قرآن کریم کی ان آیات میں سے ہیں جو آخر زمانہ میں نازل ہوئیں، پھر ان کی تفصیلات بیان کرنے سے پہلے ہی رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی لہٰذا تم سود چھوڑ دو، اور ہر اس چیز کو بھی ترک کردو جس میں سود کا شائبہ ہو۔ (سنن ابن ماجة، التجارات، حدیث:2276)