تشریح:
دین فروشی اور عہد شکنی قیامت کے دن محرومی کا باعث ہوگی۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جس آدمی نے جھوٹی قسم کے ذریعے سے کسی مسلمان کا حق دبایا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے آگ واجب کردی اور اس پر جنت حرام کردی۔" راوی نے عرض کی: اللہ کے رسولﷺ!اگروہ چیز معمولی سی ہو؟ (تب بھی اس کے لیے آگ واجب ہوگی؟) آپ نے فرمایا: "ہاں! اگرچہ وہ درخت کی سبز ٹہنی ہی کیوں نہ ہو۔" (صحیح مسلم، الإیمان، حدیث:353(137)) بہرحال آیت کریمہ میں عہد شکنی پر پانچ وعیدیں مذکور ہیں۔ واللہ المستعان۔