قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ})

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

4743. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يُقْسِمُ قَسَمًا إِنَّ هَذِهِ الْآيَةَ هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ نَزَلَتْ فِي حَمْزَةَ وَصَاحِبَيْهِ وَعُتْبَةَ وَصَاحِبَيْهِ يَوْمَ بَرَزُوا فِي يَوْمِ بَدْرٍ رَوَاهُ سُفْيَانُ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ وَقَالَ عُثْمَانُ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ قَوْلَهُ

مترجم:

4743.

حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے، وہ قسم اٹھا کر بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت: ’’یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے متعلق جھگڑا کیا‘‘ حضرت حمزہ ؓ اور آپ کے دونوں ساتھیوں (حضرت عبیدہ بن حارث اور حضرت علی ؓ)، نیز عتبہ اور اس کے دونوں ساتھیوں (شیبہ اور ولید) کے متعلق نازل ہوئی تھی جب انہوں نے بدر کے دن میدان میں آ کر مقابلے کی دعوت دی تھی۔ اس روایت کو سفیان نے بھی ابوہاشم سے بیان کیا ہے۔ اور عثمان نے جریر سے، انہوں نے منصور سے، انہوں نے ابوہاشم سے، انہوں نے ابومجلز سے اسی طرح بیان کی ہے۔