قسم الحديث (القائل): قدسی ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ: {فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ })

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

4779. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ و حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ اللَّهُ مِثْلَهُ قِيلَ لِسُفْيَانَ رِوَايَةً قَالَ فَأَيُّ شَيْءٍ

مترجم:

4779.

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالٰی کا فرمان ہے: میں نے اپنے صالح اور نیک بندوں کے لیے وہ چیزیں تیار کر رکھی ہیں جنہیں کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہو گا، نہ کسی کان نے سنا ہو گا بلکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ آئی ہوں گی۔‘‘ حضرت ابوہریرہ ؓ نے کہا: اگر چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ’’کوئی شخص نہیں جانتا کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا کیا کیا سامان ان کے لیے چھپا رکھا گیا ہے۔‘‘ علی بن مدینی نے کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ ؓ نے کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے۔ پھر پہلی حدیث کی طرح بیان کیا۔ سفیان سے پوچھا گیا: (کیا آپ یہ رسول اللہ ﷺ کی) حدیث روایت کر رہے ہیں (یا اپنے اجتہاد سے فرما رہے ہیں؟) انہوں نے کہا: (اگر یہ حدیث نہیں) تو پھر اور کیا ہے؟ ابو معاویہ نے کہا کہ انہیں اعمش نے بتایا، ان سے ابو صالح نے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ ؓ نے (اس آیت میں قُرَّةِ أَعْيُنٍ کو قرات أعين (جمع کے ساتھ) پڑھا ہے۔