تشریح:
ایک روایت میں ہے: ’’قیامت کے دن سورج ایک میل کی مقدار لوگوں کے قریب آجائے گا پس لوگ اپنے اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے۔ یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک کسی کے گھٹنوں تک کسی کی کمر تک اور کسی کے لیے یہ لگام بنا ہوا ہو گا۔ یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہو گا۔‘‘ (صحیح مسلم، الجنة و صفة نعیمھا و أھلھا، حدیث: 7296۔(2862))