تشریح:
طبی طور پر کدو کی کئی ایک خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پسند فرماتے تھے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر گیا تو وہاں کدو دیکھے۔ میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کدو ہیں۔ ہم انہیں کھانے میں بکثرت استعمال کرتے ہیں۔‘‘ (سنن ابن ماجة، الأطعمة، حدیث: 3304) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا من پسند کھانا کدو ہوتا تھا۔ (مسند أحمد: 204/3)