تشریح:
گوشت کو صاف کر کے پھر اس کے ٹکڑوں پر نمک لگا کر دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے۔ اس خشک کیے ہوئے گوشت کو عربی زبان میں "قَدِید" کہتے ہیں۔ بعض خواتین گوشت کو ابال کر خشک کر لیتی ہیں پھر اسے دیر تک استعمال کیا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین خشک گوشت استعمال کرتے تھے۔ آج کل فریزر کا دور ہے، اس میں اسے محفوظ کیا جاتا ہے، پھر کئی کئی مہینے کارآمد رہتا ہے۔