تشریح:
(1) اہل حجاز کی پسندیدہ غذا کھجوریں تھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس گھر میں کھجور نہ ہو اس کے رہنے والے بھوکے رہتے ہیں۔‘‘ (جامع الترمذي، الأطعمة، حدیث: 1815)
(2) اس حدیث میں کھجور اور پانی کو "أسودین" کہا گیا ہے۔ کھجور تو سیاہ ہوتی ہے، البتہ پانی کو تغلیب کی بنا پر سیاہ کہا گیا ہے جیسا کہ والدین کو أبوين اور سورج و چاند کو قمرين کہا جاتا ہے۔