تشریح:
کسی کے دعوت کرنے پر دوسرے کو ساتھ لے جانے کا اصرار کرنا حالات و ظروف پر منحصر ہے۔ ہر کسی کے گھر میں دوسرے کو ساتھ لے جانا جائز نہیں۔ کوئی مخلص دوست ہو تو الگ بات ہے، البتہ اس کے متعلق دعوت ملتے ہی کہہ دینا چاہیے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق فرمایا: ’’یہ بھی میرے ہمراہ ہو گی۔‘‘ اگر پہلے سے معاملہ نہیں ہوا تو اہل خانہ کی صوابدید پر موقوف ہے جیسا کہ اس حدیث میں ہے۔ اگر وہ چاہیں تو اسے اجازت دے دیں اور اگر وہ اجازت نہ دیں تو اسے واپس بھیج دیا جائے۔ بہرحال موقع محل کو ضرور دیکھنا ہو گا۔ علی الاطلاق ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ أعلم