تشریح:
(1) خچر یا گھوڑے پر سوار نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدل تشریف لائے تھے، چنانچہ ایک روایت میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیدل چل کر میری عیادت کو آئے۔ (مسند أحمد: 307/3، و فتح الباري: 152/10)
(2) بہرحال مریض کی عیادت کرنا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے جسے ہر صورت ادا کرنا چاہیے۔ واللہ أعلم