تشریح:
کہتے ہیں کہ جسے زمین میں دھنسایا گیا وہ بدبخت قارون تھا جس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔ افسوس کہ دور حاضر میں بے شمار ایسے قارون گھر گھر موجود ہیں جو فیشن کے طور پر اپنے تہ بند، شلوار یا پینٹ وغیرہ کو فخر و تکبر کے طور پر زمین پر گھسیٹ کر چلتے ہیں۔ ایسے فیشن پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ ہمیں اس کے متعلق نظر ثانی کرنا ہو گی۔ یہ بہت ہی خطرناک عادت ہے۔ سزا کے طور پر زمین میں دھنسایا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔ آمین