تشریح:
اس حدیث میں انسانوں اور حیوانوں پر شفقت ومہربانی کا بیان ہے کہ ان پر نرمی کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ کے ہاں اجروثواب کا حق دار بن جاتا ہے، نیز اس میں مومن کی بلندئ شان کا ذکر ہے کہ وہ اجروثواب کا حقدار بن جاتا ہے، اگرچہ اس نے کسی متعین کام کی نیت نہ کی ہو۔ زراعت پیشہ اور باغبانی کرنے والوں کو بھی بشارت ہے۔ یہ کام بہت ہی مبارک ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان بشارات کا حق دار بنائے۔ آمین