تشریح:
تمام مسلمان جسد واحد، یعنی ایک جسم کی طرح ہیں، انھیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، مسلمانوں کے اخروی امور ہوں یا دنیاوی معاملات، ہر کام میں ایک دوسرے کی مدد کرنا بہت ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کو یہ عمل بہت محبوب ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’اللہ تعالیٰ اس بندے کی مدد کرتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں مصروف رہتا ہے۔‘‘ (صحیح مسلم، البروالصلة، حدیث:6598(2699)) بہرحال مسلمان کا تعاون کرنا اور اس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کوشش کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں اجروثواب کا باعث ہے۔