تشریح:
یہ شعر نہیں بلکہ ایک رجز یہ کلام ہے جو اتفاق سے ہم وزن ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کوئی شعر نہیں بنایا کیونکہ شعر بنانے میں غوروفکر اور تکلف ہوتا ہے، ایسا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شایان شان نہیں، البتہ بعض اوقات آپ سے شعراء کا کلام پڑھنا مروی ہے جیسا کہ آپ نے لبید کا یہ شعر پڑھا تھا: (ألا كل شئيء ما خلا الله باطل) خبردار! اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاعر کا یہ شعر بہت عمدہ اور سچائی پر مبنی ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں ہے۔