تشریح:
(1) دوپہر کے بعد کھانے کو غداء اور سونے کو قیلولہ کہتے ہیں۔ عربوں کی عادت تھی کہ وہ دوپہر کا کھانا کھا کر قیلولہ کرتے تھے۔ ایسا کرنا سے طبیعت ہشاش بشاش اور ہلکی ہو جاتی ہے۔
(2) قیلولہ مسنون امر ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم قیلولہ کیا کرو کیونکہ شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔‘‘ اس روایت کی سند میں کلام ہے لیکن راجح بات یہی ہے کہ یہ حدیث قابل اعتبار ہے۔ (سلسلة الأحادیث الصحیحة للألباني، حدیث:1647) اسی طرح خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کا قول صحیح سند سے منقول ہے کہ دن کے پہلے حصے میں سونا جلن کا باعث، دوپہر کو سونا صحت کا موجب اور آخری پہر سونا بے وقوفی کی علامت ہے۔ (فتح الباري:84/11)