تشریح:
ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: ’’یہ سرگوشی تیسرے کو غمناک کرتی ہے۔‘‘ (صحیح البخاري، الاستئذان، حدیث:6290) اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تین شخص ہوں، ان میں سے دو علیحدہ جا کر خفیہ بات کریں تو تیسرے کو یہ فکر لاحق ہوگا کہ وہ اس کے خلاف کوئی سازش ترتیب دے رہے ہیں، اس لیے وہ خواہ مخواہ پریشان اور غمناک ہوگا اور اگر زیادہ لوگ ہوں تو کوئی حرج نہیں جیسا کہ آئندہ اس کی وضاحت ہوگی۔