تشریح:
بیت الخلاء میں جانے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ ایسے گندے مقامات پر خبیث جنوں کا بسیرا ہوتا ہے جو انسانوں کو کسی نہ کسی بہانے تکلیف پہنچاتے ہیں، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔ جب انسان یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو خبیث جنات کی خباثتوں اور شرارتوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔