تشریح:
(1) حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے نہ صرف اس بت کو ختم کیا بلکہ وہاں کے مجاوروں کو بھی نیست و نابود کر کے زمین کو گندگی سے پاک کر دیا۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4355) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلۂ احمس کی بہادری اور ان کے گھوڑوں کی جفاکشی کے پیش نظر ان کے لیے پانچ مرتبہ خیر و برکت کی دعا فرمائی ہے۔ (صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 3076)
(2) اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے لیے ثابت قدمی کی دعا فرمائی، دعا کرتے وقت اپنی ذات کو دعا میں شریک نہیں فرمایا۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسی بابت کو ثابت فرمایا ہے۔