تشریح:
حضرت عبید ابو عامر رضی اللہ عنہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے چچا ہیں۔ انہیں گھٹنے میں تیر لگا جس سے ان کی وفات ہو گئی۔ فوت ہوتے وقت انہوں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا سلام کہنا اور میری مغفرت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی: میرے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا فرمائیں تو آپ نے دعا کی: ’’اے اللہ! عبداللہ بن قیس کے گناہ بھی معاف کر دے اور قیامت کے دن اسے بہترین مقام پر جگہ عطا فرما۔‘‘ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4323)