تشریح:
اختصار کے پیش نظر حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب ذکر نہیں کیا گیا۔ دوسری روایت میں اس کی تفصیل ہے کہ آپ نے اپنے چچا ابو طالب کو کوئی نفع پہنچایا جبکہ وہ آپ کی حفاظت کرتا تھا اور آپ کی خاطر دوسروں سے ناراض ہوتا تھا؟ آپ نے فرمایا: ’’اب جہنم کا عذاب اس کے ٹخنوں تک ہے، اگر میری سفارش نہ ہوتی تو وہ جہنم کے نچلے گڑھے میں ہوتا۔‘‘ (صحیح البخاري، مناقب الأنصار، حدیث: 3883) ابو طالب کو برادری کی جھوٹی عزت نے تباہ کیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔ آمین