تشریح:
(1) اس حدیث میں بھی حلف کے بجائے لفظ قسم استعمال ہوا ہے، اس سے بھی قسم منعقد ہو جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اٹھانے والے کی قسم کو سچا کرنے کا حکم دیا ہے، یہ اس وقت ہے جب کسی قسم کے نقصان کا خطرہ نہ ہو۔ اگر جسے قسم دی جائے اسے یا دوسرے دینداروں کو نقصان کا خطرہ ہو تو اس کا پورا کرنا ضروری نہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قسم کو پورا نہیں فرمایا کیونکہ ان کی تعبیر میں خطا کا مقام بیان کرنے سے مسلمانوں کے نقصان کا خطرہ تھا، اس لیے مذکورہ حدیث میں قسم کو پورا کرنے کا امر استحبابی ہے۔ یہ بھی اس وقت جب وہاں کوئی امر مانع نہ ہو۔ واللہ أعلم۔ (عمدة القاري: 704/15)
(2) مذکورہ حدیث ایک طویل حدیث کا حصہ ہے جسے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے۔ (صحیح البخاري، الجنائز، حدیث: 1239)