قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الفَرَائِضِ (بَابُ ذَوِي الأَرْحَامِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

6747. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ حَدَّثَكُمْ إِدْرِيسُ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ قَالَ كَانَ الْمُهَاجِرُونَ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الْأَنْصَارِيُّ الْمُهَاجِرِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلْأُخُوَّةِ الَّتِي آخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ قَالَ نَسَخَتْهَا وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ

مترجم:

6747.

حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے درج ذیل آیت: (جو کچھ ترکہ والدین یا قریبی رشتے دار چھوڑ جائیں) ’’ہم نے ان کے وارث مقرر کر دیے ہیں۔‘‘ اور وہ لوگ بھی جن سے تم نے عقد باندھ رکھا ہے، کے متعلق فرمایا: جب مہاجرین اسلام مدینہ طیبہ آئے تو مہاجر اپنے انصاری بھائی کا وارث ہوتا تھا اور انصاری کے رشتے داروں کو ترکے سے حصہ نہیں ملتا تھا کیونکہ نبی ﷺ نے ان کے درمیان مؤاخات کرا دی تھی، پھر جب یہ آیت اتری: ’’ہم نے ہر ایک کے وارث بنا رکھے ہیں۔‘‘ تو اس نے عقد موالات کا سلسلہ منسوخ کر دیا۔