تشریح:
(1) حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کسی شخص کے بارے میں فتویٰ پوچھنے نہیں آئے تھے بلکہ ان کے آنے کی غرض یہ تھی کہ میں نے زنا کیا ہے اور میرے متعلق شریعت کے تقاضے پورے کیے جائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ست ڈھیروں سوال کیے جن میں ایک اہم سوال یہ تھا کہ کیا تو شادی شدہ ہے؟ کیونکہ رجم کے لیے شادی شدہ ہونا بنیادی شرط ہے۔
(2) احصان یہ ہے کہ کسی عورت سے نکاح صحیح کے بعد جماع کر لیا جائے۔ یہ سوال اس وقت کرنا چاہیے جب اس کا شادی شدہ ہونا معروف نہ ہو۔ اگر اس کے شادی شدہ ہونے کی شہرت ہے تو اس قسم کا سوال کرنے کی ضرورت نہیں۔ بہرحال امام کو چاہیے کہ حد قائم کرنے سے پہلے مکمل تحقیق وتفتیش کے تقاضے اچھی طرح پورے کرے۔ سعودی عرب میں ایسا ہی کیا جاتا ہے۔ جب راقم الحروف تھانہ جیاد مکہ مکرمہ میں مترجم تھا تو اس چیز کا کئی مرتبہ مشاہدہ کیا۔