تشریح:
1۔نجش یہ ہے کہ کسی چیز کی قیمت بڑھانا جبکہ اسے خریدنے کا ارادہ نہ ہو، تاکہ اس طرح دوسرے لوگوں کو وہ چیز خریدنے پر آمادہ کیا جائے۔ چونکہ ایسا کرنا قیمت زیادہ کرنے کا حیلہ ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ آج کل ہماری منڈیوں میں یہی دھندا ہوتا ہے، چنانچہ نیلام کرنے والے محض جھوٹ بول کر بھاؤ بڑھاتے ہیں اور دوسروں کو دھوکا اور فریب دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ ایجنٹ حضرات چیزیں خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اس قسم کی دھوکا دہی بہت بُری بات ہے کتنے ہی بھولے بھالے غریب اس دھوکے میں آکر لٹ جاتے ہیں۔
2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ خریدوفروخت کرتے وقت اس طرح کی حیلہ سازی ہرگزنہیں کرنی چاہیے تاکہ غریب عوام دھوکے میں نہ آئیں۔ واللہ أعلم۔