تشریح:
1۔اس متابعت کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے فرماتے تھے: ’’تم میں سے جس نے خواب دیکھا ہووہ بیان کرے، میں اس کی تعبیر کرتا ہوں۔ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! آج رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔۔۔ (صحیح مسلم، الرؤیا، حدیث: 5928(2269)
2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے انتہائی اختصار کے ساتھ اس حدیث کو بیان کیا ہے کیونکہ اس میں رات کے وقت خواب دیکھنے کا ذکر تھا، اس کی مکمل وضاحت ہم آئندہ حدیث :7046 میں کریں گے۔ بإذن اللہ تعالیٰ۔