تشریح:
1۔قمیص بدن کو چھپاتی ہے اور سردی سے بچاتی ہے اسی طرح دین بھی روح کی حفاظت کرتا اور اسے برائی سے بچاتا ہے خواب میں قمیص کو زمین پر گھسیٹ کر چلنا دین میں ثابت قدمی اور پختگی کی علامت ہے۔ یہ امر خواب میں تو قابل تعریف ہے لیکن عالم بیداری میں مذموم ہے کیونکہ احادیث میں اس کی ممانعت ہے اور اس کے متعلق احادیث میں وعید بیان ہوئی ہے۔
2۔اس حدیث میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق یہ برتری ثابت ہے کہ آپ دینی معاملات میں بہت سخت تھے بعض دفعہ ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین نے بھی اس سختی کو محسوس کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا اظہار کیا۔ پردے کی آیات اسی پس منظر میں نازل ہوئی تھیں۔ واللہ أعلم۔