تشریح:
1۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا! نے تجھے خواب میں دیکھا کہ فرشتہ تجھے ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر لایا اور اس نے کہا: یہ آپ کی بیوی ہے۔ میں نے تمھارے چہرے سے نقاب اٹھایا تو وہ تم تھیں۔‘‘ (صحیح البخاري، النکاح، حدیث 5125)
2۔ ان روایات میں اختلاف نہیں کیونکہ فرشتہ انسانی صورت میں آیا تھا۔ عورت کو خواب میں دیکھنے کی کئی تعبیریں ہیں۔ ایک یہ کہ دیکھنے والے کوکوئی عورت بطور بیوی میسر آئے گئی۔ دوسری یہ کہ دنیا میں عظیم مرتبہ اور رزق میں فراخی میسر آئے گی اور تیسری یہ کہ کبھی عورت کو خواب میں دیکھنا فتنے پر دلالت کرتا ہے۔ (عمدة القاري:294/16) ایک روایت میں ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کے بعد مجھے ریشمی کپڑے میں لپیٹی ہوئی ایک لڑکی دکھائی گئی جب میں نے اس کا نقاب الٹا تو وہ تم تھیں۔ (المعجم الکبیر للطبراني: 23/19، حدیث 13155) یہ روایت اس بات کی دلیل ہے کہ یہ واقعہ نبوت کے بعد کا ہے۔ واللہ أعلم۔