تشریح:
ممکن ہے کہ حضرت عثمان بن مظمعون رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زندگی میں صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھنے والے کام کیے ہوں جو خواب میں چشمہ جاری کی صورت میں دکھائے گئے ہوں۔ مثلاً: ©ان کا ایک بیٹا حضرت سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھا جس نے غزوہ بدر اور اس کے علاوہ غزوات میں شرکت کی اور وہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں فوت ہوا۔ ©وہ اہل قریش میں سے مالدار آدمی تھے بعید نہیں کہ انھوں نے اپنا مال ایسی جگہ خرچ کیا ہو جو صدقہ جاری کی حیثیت رکھتا ہو۔ ©اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہتھیار بند رہنے والے کا عمل بھی مرنے کے بعد جاری رہتا ہے ممکن ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہر وقت مرابط کی حیثیت سے رہتے ہوں۔ (فتح الباري:514/12)