تشریح:
جب مسلمان ہجرت کر کے مدینہ طیبہ آئے تو اس وقت اس کی آب وہوا انتہائی خراب اور وبائی تھی۔ مسلمان بیمار ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے نتیجہ میں مدینہ کی فضا خوشگوار ہوگئی اور اس کے وبائی امراض حجفہ منتقل ہو گئے جو مدینہ طیبہ سے چھ میل کے فاصلے پر تھا اور وہاں اس وقت یہودی آباد تھے اور مسلمانوں کو بہت اذیت پہنچاتے تھے۔ خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی منظر ایک تمثیلی انداز میں دکھایا گیا۔ واللہ أعلم۔