تشریح:
1۔ایک حدیث میں ہے کہ دجال مکے اور مدینے کے علاوہ ہر شہر کو روند ڈالے گا۔ ان کی ہر گھاٹی پر صفیں باندھے فرشتے کھڑے ہوں گے جو ان (مکے اور مدینے) کی حفاظت کریں گے۔ (صحیح البخاري، فضائل المدینة، حدیث: 1881) ایک روایت ہے کہ اصفہان کے ستر ہزار یہودی سیاہ یا سبز چادریں اوڑھے دجال کا ساتھ دیں گے۔۔‘‘ (صحیح مسلم، الفتن، حدیث: 7392(2944) ایک دوسری روایت میں ہے کہ دجال مشرق کی سر زمین سے ظاہر ہوگا جسے خراسان کہا جاتا ہے۔ بہت سی قومیں اس کے ساتھ ہوں گی جن کے چہرے چمڑا لگی ڈھالوں کی طرح ہوں گے۔ (جامع الترمذي، الفتن، حدیث: 2237)
2۔دجال کا اصل لشکر یہودی ہوں گے دیگر کافر اور منافق لوگ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اس کے فتنے کا شکار ہونے والی زیادہ تر خواتین ہوں گی۔ واللہ أعلم۔