تشریح:
1۔گھوڑوں کے تیار شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انھیں کچھ مدت کے لیے خوب چارہ کھلایا جاتا، پھر ان پر جل وغیرہ ڈال کر ان کا چارہ آہستہ آہستہ کم کیا جاتا تاکہ ان کا موٹا پن ختم ہوجائے اور ان میں مضبوطی اور چستی آ جائے۔ اس قسم کے گھوڑے بہت دوڑتے ہیں، اس لیے ان کے دوڑنے کی مسافت زیادہ رکھی جاتی اور غیر تیار شدہ گھوڑوں کی مسافت کم ہوتی تھی۔
2۔ (حَفيَاء) ایک مقام ہے جو ثنیۃ الوداع سے پانچ چھ میل پر واقع ہے اور ثنیۃ الوداع ایک گھاٹی ہے جہاں تک لوگ اپنے مہمانوں کو الوداع کہنے کے لیے جاتے تھے۔ مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک کا میدان بھی تاریخی عظمت کا حامل ہے کیونکہ عہدرسالت میں وہاں گھوڑوں کی دوڑ کرائی جاتی تھی تاکہ وہ جہاد میں کام آئیں۔