تشریح:
1۔اللہ تعالیٰ ہر قسم کی آواز سنتا ہے لیکن اس کی کتاب پڑھنے والے خوش الحان کو پسند کرتا ہے۔ اسے توجہ سے سنتا ہے۔ اس حدیث میں خوش الحانی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا گیا ہے کیونکہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل اور عمل ہے اور یہ خوش الحانی اللہ تعالیٰ کو مطلوب اور اسے انتہائی پسند ہے۔
2۔اس سے واضح ہوا کہ تلاوت اور آواز کا اچھا ہونا، اسے باآواز بلند پڑھنا یا آہستہ تلاوت کرنا یہ سب بندے کے افعال ہیں اور بندہ اپنے اعمال وافعال سمیت اللہ تعالیٰ کی تخلیق ہے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق ہے۔ واللہ أعلم۔