تشریح:
شارح کرمانی کہتے ہیں کہ ہرج کے معنی فتنہ وفساد ہیں اور اس سے قتل مراد لینا مجازی طور پر ہے کیونکہ فتنہ وفساد کو قتل وغیرہ لازم ہے۔(شرح الکرماني: 66/2) لیکن یہ ان کا تسامح ہے کیونکہ صحیح بخاری میں ہے کہ حبشہ کی زبان میں ہرج کے معنی قتل ہیں۔ (صحیح البخاري، الفتن، حدیث: 7065) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو ترچھا کرکے اشارہ فرمایا کیونکہ تلوار جب تک ترچھی نہ کی جائے اس وقت تک کاٹتی نہیں۔