تشریح:
اس حدیث سے مندرجہ ذیل احکام ثابت ہوتے ہیں: ٭ نماز سے فراغت کے بعد مصلے پر ٹھہرنا ضروری نہیں، ضرورت کے وقت فوراً اٹھ کر جانا جائز ہے۔ ٭ گردنیں پھلانگ کر آنے جانے میں اگر لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ عام حالات میں اس کی ممانعت ہے۔ (مسند أحمد:424/3) ٭ دوران نماز میں جائز امور کو بجا لانے کا عزم کیا جا سکتا ہے۔ ٭ جو کام خود کر سکتا ہے اگر کسی دوسرے کو اس کے متعلق کہہ دیا جائے تو جائز ہے۔ (فتح الباري:436/2)