تشریح:
(1) ’’پھر ہماری طرف منہ کر کے کھڑے ہوئے‘‘ ان الفاظ سے امام بخاری ؒ کا قائم کردہ عنوان ثابت ہوتا ہے۔
(2) ایک روایت میں ہے کہ نماز کے بعد لوگ صفوں میں بیٹھے رہتے اور رسول اللہ ﷺ ان کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔ (صحیح البخاري، العیدین، حدیث:956) ابن حبان کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ جہاں نماز پڑھتے وہیں لوگوں کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے۔ (فتح الباري:579/2)