قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابٌ:{إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ المُؤْمِنُونَ} [آل عمران: 122])

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمة الباب:

4062 .   حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ قَالَ سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ قَالَ صَحِبْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَالْمِقْدَادَ وَسَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

 

تمہید کتاب  (

باب:” جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں ، حالانکہ اللہ دونوں کا مدد گار تھا اور ایماندار وں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ “ ( آل عمران : 122 )

)
 

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4062.   حضرت سائب بن یزید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں عبدالرحمٰن بن عوف، طلحہ بن عبیداللہ، مقداد (بن اسود)، اور حضرت سعد (بن ابی وقاص) رضي اللہ عنھم کا ساتھی رہا ہوں۔ میں نے ان میں سے کسی کو نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، البتہ حضرت طلحہ ؓ سے سنا کہ وہ غزوہ اُحد کے متعلق بیان کرتے تھے۔