قسم الحديث (القائل): موقوف اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ غَزْوَةِ الحُدَيْبِيَةِ )

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

ترجمۃ الباب: وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ المُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ} [الفتح: 18]

4165.   حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ طَارِقٍ قَالَ ذُكِرَتْ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ الشَّجَرَةُ فَضَحِكَ فَقَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي وَكَانَ شَهِدَهَا

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

 

کتاب تمہید  (

باب: غزوئہ حدیبیہ کا بیان

)
  باب تمہید

مترجم: شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

ترجمۃ الباب:

‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الفتح میں) ارشاد ”بیشک اللہ تعالیٰ مومنین سے راضی ہو گیا جب انہوں نے آپ سے درخت کے نیچے بیعت کی۔“

4165.   حضرت طارق بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سعید بن مسیب کی مجلس میں (الشجرة) کا ذکر ہوا تو وہ ہنس پڑے اور کہا: میرے والد گرامی نے مجھے بتایا تھا اور وہ اس درخت کے نیچے بیعت کے وقت وہاں موجود تھے۔